Get Alerts

ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا
سورس: file photo

اسلام آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ایف بی آر نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے پانچ سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرے گی ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے اثاثوں اور آمدن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنےکی تجویز ہے جس کے تحت نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے پانچ سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کمشنرز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف کسی بھی سال کے ریٹرن کی تحقیقات کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ریٹرن پر پانچ سال کی مدت ختم کرنےکی تجویز بھی ہے۔