Get Alerts

وزیر خارجہ بلاول 27 جون کو چین ، 2 جولائی کو جاپان جائیں گے

وزیر خارجہ بلاول 27 جون کو چین ، 2 جولائی کو جاپان جائیں گے
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں چین اور جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔۔چین کے دو روزہ دورے کے دوران وہ ’’سمر ڈیوس‘‘ کانفرنس میں شرکت کریں گے، 

سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان میں ان کی سرکاری مصروفیات اپنے وفد کے ہمراہ ہوں گی۔وزیر خارجہ جاپانی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں دوطرفہ امور پر بات چیت کی جاے گی ۔

دورے کے دوران پاکستانی ہنرمندوں کیلئے روزگار کے مواقع میں وسعت کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ پہلے مرحلہ میں 27-29  جون کو چین کا دورہ کریں گے۔  بلاول بھٹو 2 اور 3 جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے۔

ٹیگز: