Get Alerts

پاکستان میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کے تناظر میں حکومت پاکستان نے چین کے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس انیشی ایٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے 2030 کے اہداف کو حاصل کرنا ہے، جس میں غربت کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل ترقی اور سبز معیشت جیسے شعبے شامل ہیں۔

ترقیاتی منصوبے کے تحت پالیسی سازوں، جامعات، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کو شامل کرتے ہوئے ایک قومی پروگرام تشکیل دیا جائے گا جو GDI کو پاکستان کے ترقیاتی اہداف، وژن 2025 اور ایس ڈی جی ایجنڈا سے ہم آہنگ کرے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، پارلیمانی سطح پر مشاورت، آگاہی مہمات، تعلیمی اداروں میں تحقیقی مراکز کا قیام، نوجوانوں کی شمولیت اور قومی سلامتی سے متعلق امور کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ GDI کو ایک مضبوط اور مربوط ترقیاتی پلیٹ فارم کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔

ٹیگز: