ریاض :وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا گیا ہے۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9 ویں کانفرنس میں حصہ لیں گے اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ، وہ عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط کیے جا سکیں۔