Get Alerts

وفاقی بجٹ عوامی اور ترقی کا بجٹ ہے، ہر شعبے کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی: حکومتی بریفنگ

وفاقی بجٹ عوامی اور ترقی کا بجٹ ہے، ہر شعبے کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی: حکومتی بریفنگ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ کو عوامی، آسانی اور ترقی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ہر شعبے کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بجٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس کی مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ چند عناصر تنقید برائے تنقید میں مصروف ہیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کا بوجھ ٹیکس دہندگان پر نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹیکس نظام کو منصفانہ بنایا جائے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بجٹ میں پاکستان کو آگے لے جانے کا روڈ میپ دیا گیا ہے اور معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو ریلیف دینا اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے

ٹیگز: