اسلام آباد: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آگیا ہے۔ مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ 459 ملین ڈالر سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 255 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں ریکارڈ ترسیلاتِ زر، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 میں پاکستانی برآمدات میں بہتری دیکھی گئی، جہاں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی کھاتوں میں بہتری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی استحکام مل رہا ہے۔