Get Alerts

پنجاب بجٹ: ریونیو 519 ارب تک پہنچ گیا، ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے اور اخراجات میں کمی کا دعویٰ

 پنجاب بجٹ: ریونیو 519 ارب تک پہنچ گیا، ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے اور اخراجات میں کمی کا دعویٰ

لاہور: پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ صوبے کا ریونیو 519 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں کوئی کٹ نہیں لگائی گئی اور تمام ترقیاتی منصوبے جاری رکھے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے مطابق موجودہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد کم رکھا گیا ہے جبکہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ پالیسی اپنائی ہے۔

حکام نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور ادارہ جاتی گورننس میں بہتری کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں۔ گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران 12 ہزار سے زائد غیر ضروری سکیمیں ختم کی گئی ہیں تاکہ وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر سال ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف دیا ہے جس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: