Get Alerts

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

کراچی:سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان بدھ کے روز عالمی اور ملکی منڈیوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے تک آگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 497 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 328 ڈالر پر آگیا۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔
  

ٹیگز: