Get Alerts

بلوچستان کا 1,089 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں و پنشن میں 7 فیصد اضافہ، ترقیاتی ترجیحات کا اعلان

بلوچستان کا 1,089 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں و پنشن میں 7 فیصد اضافہ، ترقیاتی ترجیحات کا اعلان

کوئٹہ: وفاق کی طرز پر بلوچستان میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کے لیے 1,089 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے۔

بجٹ میں صوبے کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 1,134 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ تعلیم کے لیے 157 ارب 28 کروڑ روپے اور صحت کے لیے 73 ارب 99 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

امن و امان کے لیے 107 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ فارن فنڈڈ منصوبوں کے لیے 65 ارب 34 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے 8 ارب 54 کروڑ روپے اور سماجی تحفظ کے لیے 15 ارب 13 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 44 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کا حجم 206 ارب 61 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں جاری اخراجات کے لیے 797 ارب 82 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف سرکاری شعبوں کی مالی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

ٹیگز: