آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تین روزہ دورہ چین جاری ہے۔ چینی وزیر خا رجہ مسٹر وانگ لی سے ملاقات خطے کی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال مسٹر وانگ لی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

پاکستان کی جانب سے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں