پاکستان سے ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان سے ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد : سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اعلیٰ سطح  وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ 

سعودی  وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری عزت مآب انجینئیر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت عزت مآب انجینیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل.

پاکستان کی طرف سے ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، سید محسن رضا نقوی، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور حکومتی حکام شریک تھے۔ 

 وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا.

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی. سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا.عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہء پاکستان خوش آئند ہے. دورہ، پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے.

انہوں نے کہا کہ  پاکستان، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے.  پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے. وزیرِ اعظم پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے.

  ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا. ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی عوام ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے. 

 وفد نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا. سعودی وزیرِ خارجہ شہزاد فیصل بن فرحال آل سعود نے پاکستان سعودیہ تعلقات کی مضبوطی، تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا.

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور اسکے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا.

 وزیرِ اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام اداروں کے تعاون اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی. سعودی وفد کا دورہ پاکستان، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہءِ سعودی عرب کے تناظر میں ہو رہا ہے. ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی.

مصنف کے بارے میں