ایک اور اتحادی جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

ایک اور اتحادی جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

کراچی: حکمران جماعت تحریک انصاف کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) نے بھی حکومت کیساتھ اتحاد سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کیساتھ ہیں،  وزیراعظم نے وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم اگر وعدے اور کمٹمنٹس پورے نہ ہوئے تو اتحاد سے علیحدگی پر غور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف  کی کارکردگی پرتحفظات ہیں، وزیر اعظم کو بھی آگاہ کیا ہے لیکن حکومت چھوڑنے کی بات کرنے سے پہلے کابینہ سے استعفیٰ دوں گی۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈے اے کے اپوزیشن سے رابطہ ہو رہے ہیں  مگر ہمیں پشاور سے حکومت کی مدد کرنے کا کوئی پیغام نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان  فیصلے خود لیتے ہیں ، محنت کرتے ہیں اور اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ عوام کی خاطر پیپلز پارٹی چھوڑی، دوبارہ رابطہ بھی عوامی مسائل کیلئے ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان  نے رواں ماہ کے آغاز میں  وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتیں  اپنے اپنے طور پر تحریک کو کامیاب اور ناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں۔

مصنف کے بارے میں