Get Alerts

پاکستان کو طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت، آئی ایم ایف نے مذاکرات معطل نہیں کئے: وزیر خزانہ

پاکستان کو طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت، آئی ایم ایف نے مذاکرات معطل نہیں کئے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو طویل مدت کیلئے سرمایہ کاری اور مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ مذاکرات معطل ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹرو کیمیکل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیاءکی 6 ویں بڑی معیشت تھا لیکن افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 2008ءسے 2018ءتک معیشت مضبوط بنانے پر کام نہیں کیا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران معیشت میں ٹیکسز کا حصہ بھی نہ بڑھ سکا اور حکومت کو مجبوری میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔ 
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت طویل مدت سرمایہ کاری اور مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت بھرپور کوششیں کرنے میں مصروف ہے، زرعی ترقی کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسیوں کو دنیا نے سراہا اور غریب ًطبقے کو براہ راست فنڈز دئیے گئے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 
شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات معطل نہیں ہوئے اور ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات مکمل ہو گئے اور انہیں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

ٹیگز: