اپوزیشن سے روابط بڑھانے والے ارکان اسمبلی کی تفصیلات وزیراعظم کو پیش

اپوزیشن سے روابط بڑھانے والے ارکان اسمبلی کی تفصیلات وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد: اپوزیشن سے روابط بڑھانے والے مرد اور خواتین خصوصاً پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کی رپورٹ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اہم تفصیلات پیش کردی گئی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے تمام ارکان خصوصاً پی ٹی آئی ممبران کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے ایک درجن کے قریب ارکان قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے ساتھ رابطوں اور معاملات طے کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں رہنے والے ارکان میں مردوں کے علاوہ خواتین ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کیساتھ رابطہ رکھنے والوں میں کچھ ایسے ممبران بھی ہیں جو پہلی بار ایوان میں آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاؤس ان آرڈر کرنے کے مشورے پر بھی سنجیدگی غور شروع کردیا گیا ہے اور ناراض ارکان سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ناراض ارکان سے شکوہ کیا ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی کیرئیر داﺅ پر لگا دیا ہے اور لوگ بھی آپ کو معاف نہیں کریں گے تاہم ناراض ارکان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہو گا، لوگ جلد سب کچھ بھول جاتے ہیں، ہم نے آئندہ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں