توشہ خانہ کیس، ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کےخلاف عمران خان کی درخواستیں سماعت  کیلئےمقرر

توشہ خانہ کیس، ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کےخلاف عمران خان کی درخواستیں سماعت  کیلئےمقرر

اسلام آباد : ہائیکورٹ  نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان  کی جانب سے  ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کےخلاف  درخواستیں سماعت  کیلئےمقرر کرلیں۔

عمران خان کی  درخواست پر  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کچھ دیر میں کیس کی  سماعت کریں گے۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میرے خلاف  ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر  مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران  وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا  اور ابھی بھی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے  اسلام آباد ہائیکورٹ  میں دائر کی گئی  درخواست میں کہا گیا تھا  کہ ان کو  پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ مہیا کیا جائے اور عدالت پولیس کو   اجازت کے بغیر  ان کی گرفتاری  روکنے کا حکم  دے ۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کی درخواست پر  رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کا بائیو میٹرک نہیں ہے اور  جس معاملے پر   ہائیکورٹ پہلے فیصلہ کر چکی ہے اس پر  دوبارہ  سماعت کیسے ہوسکتی ہے ؟

مصنف کے بارے میں