سوئی سدرن نے  یکم جولائی  سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست  کردی

سوئی سدرن نے  یکم جولائی  سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست  کردی

اسلام آباد: سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کوجمع کرادی۔  ایس ایس جی سی نے  یکم جولائی 2024  سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست  کردی۔

سوئی سدرن نے  گیس  کی قیمت  میں اضافے  کی درخواست اوگر ا کو جمع کرادی ہے ۔سوئی سدرن نے گیس کی  قیمت میں 274  روپے 40 پیسے  فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا ہے۔

سوئی سدرن  نے نئی  اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر  کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سوئی سدرن  کا 79  ارب63 کروڑ  روپے ریونیو  شار ٹ فال کا تخمینہ  بتایاگیا ہے۔

آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ  روپے لگایاگیاہے۔اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی  کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا۔  

مصنف کے بارے میں