لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے کی ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ایکسپریس سینٹرز پر خریدی جا سکیں گی۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 44 میچز کھیلیں جائیں گے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز ہوں گے، اور فیصل آباد و پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتیں بھی مختلف شہروں کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں: لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی کم از کم قیمت 250 روپے، فیصل آباد میں 300 روپے، جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں 400 روپے رکھی گئی ہے۔