Get Alerts

ٹارگٹڈ فضائی حملہ ،اسرائیل کا ایرانی رہنما علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،ایرانی میڈیا نے تردید کرتے ہوئے   ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کردیا 

 ٹارگٹڈ فضائی حملہ ،اسرائیل کا ایرانی رہنما علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،ایرانی میڈیا نے تردید کرتے ہوئے   ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کردیا 

یروشلم / تہران:اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ایک خصوصی فضائی کارروائی میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سابق سپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کوشہیدکرنےکےدعوے کی تردید کرتے ہوئے   ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کردیا۔ 

اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ ایک 'ٹارگٹڈ اسٹرائیک' (ہدف بنا کر کیا گیا حملہ) تھی، جس کا مقصد براہِ راست ایرانی قیادت کے اہم ستون کو نقصان پہنچانا تھا۔
 حملے کے بعد ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ علی لاریجانی اس کارروائی میں جاں بحق ہوئے ہیں یا زخمی۔ ان کی حالت کے بارے میں متضاد اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ ایران کی حکومت یا پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: