Get Alerts

آپریشن 'غضب للحق' میں تیزی: پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور خیبر سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی 'جھنڈا پوسٹ' تباہ

آپریشن 'غضب للحق' میں تیزی: پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور خیبر سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی 'جھنڈا پوسٹ' تباہ

راولپنڈی :پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن 'غضب للحق' اپنی پوری قوت سے جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں پاک فوج نے سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں اور معاون مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر انتہائی درست نشانہ بناتے ہوئے درج ذیل اہداف کو تباہ کیا۔ شمالی وزیرستان کے سامنے سرحد پار واقع افغان طالبان کی اہم 'جھنڈا پوسٹ' کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ پوسٹ سیکیورٹی فورسز کے خلاف شرپسندوں کی نقل و حرکت کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی تھی۔ خیبر سیکٹر سے ملحقہ سرحد پر افغان طالبان کی متعدد فوجی پوسٹوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود عسکری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ان ٹھکانوں کے خلاف کی جا رہی ہیں جہاں سے پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کی جاتی ہے۔ آپریشن 'غضب للحق' کا مقصد سرحدی دفاع کو مضبوط بنانا اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
سرحدی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ ماہرینِ دفاع اس آپریشن کو دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے ایک فیصلہ کن اقدام قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: