راولپنڈی/شمالی وزیرستان : سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحدی علاقوں بالخصوص شمالی وزیرستان میں "فتنہ الخوارج" اور افغان طالبان کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں میں پاک فوج نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کی متعدد اہم پوسٹیں اور گولہ بارود کے ذخائر تباہ کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی شدید گولہ باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ بزدل دشمن اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ یہ آپریشن اپنے حتمی اہداف کے حصول تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔