ممبئی: بالی وُڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی فلم ’’ڈی: دی ڈیول‘‘ کا گانا ’’سرکے چُنر تیری سرکے‘‘ یوٹیوب پر جاری ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ ونیت جندال نے فلم سرٹیفکیشن بورڈ سے درخواست کی ہے کہ گانے کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ گانے کے بعض بول قابل اعتراض ہیں اور عوامی سطح پر پیش کرنے کے لیے مناسب نہیں، نیز اس کی فلم بندی میں غیر اخلاقی مناظر شامل ہیں۔
مزید یہ کہ شکایت کو صرف بورڈ تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی بھیجا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس قسم کا مواد کم عمر بچوں اور نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اس لیے گانے پر فوری پابندی لگائی جائے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ زیر بحث ہے، جہاں صارفین کے ردعمل مختلف اور متنازعہ ہیں۔