ٹوکیو میں دفاتر کے ملازمین کے درمیان سرِراہ رسہ کشی کا مقابلہ

ٹوکیو میں دفاتر کے ملازمین کے درمیان سرِراہ رسہ کشی کا مقابلہ

ٹوکیو:جاپانی شہر ٹوکیو میں سر راہ رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ آس پاس کے دفاتر کے ملازمین لنچ بریک میں اس مقابلے میں شریک ہوئے۔اگر ملازمین کام کر کر کے تھک گئے ہیں تو کچھ تفریح ہوجائے، ہی سوچ کر ٹوکیو میں سرراہ رسہ کشی کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

مقابلے میں آس پاس کے دفاتر کے ملازمین لنچ بریک کے دوران شریک ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق 70 سے زائد ملازمین نے 8 ٹیموں میں بٹ کر دم دکھایا، جبکہ اس کا مقصد مختلف اداروں میں کام کرنے والوں کو قریب لانا اور دوستیاں بڑھانا تھا.