آرمی چیف نے جامعات میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے وائس چانسلر کانفرنس بلا لی

آرمی چیف نے جامعات میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے وائس چانسلر کانفرنس بلا لی

اسلام آباد:ب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تجاویز پر ملکی جامعات میں زیر تعلیم طلبا و طالبات میں بڑھتے ہوئے منفی رجحانات ، عدم برداشت اور انتہاء پسندی کے خاتمے اور انہیں معاشے کا مفید شہری بنانے کے حوالے وائس چانسلرز کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں 18مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،ملکی جامعات کے وائس چانسلر ز، ریکٹر سمیت اعلیٰ سول اور ملٹری افسران شرکت کریں گے جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور وزارت داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی جائیگی اس ضمن8مئی کو ہونے والے وائس چانسلرز کانفرنس کی سفارشات کو بھی زیر بحث لا کر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق 18مئی کے اجلاس میں نوجوانوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے انہیں مختلف معاشرتی موضوعات پر جامعات میں مشہور اسکالرز کے لیکچرز کاوقتاََ فوقتاََ اہتمام کرنے، طلبائ کے مسائل پر گفتگو اور انکے حل کے لئے والدین اور اساتذہ کی ملاقاتوں کا اہتمام پر زور دیا جائیگااورنصابی تبدیلیاں لانے کو بھی زیر بحث لا یا جا سکتا ہے ۔ یونیورسٹیوںمیںعدم برداشت کے واقعات کوروکنے کے لیے طلبہ کو انکی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میںبھی شامل کیاجاناچاہیے تاکہ وہ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرسکیں اور جامعات میں اساتذہ ، فیکلٹی ممبران اور وائس چانسلرز طلباء و طالبات کو علوم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کرنے میں کردار ادا کرنے ، طلبہ کونسلنگ اور طلبہ سوسائیٹیوں کو سرگرم کرنے اورانکو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائیگااس ضمن میں اساتذہ اور وائس چانسلر ز صاحبان پر بھاری ذمہ داری عائد کی جائیگی کہ مستقبل میں وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالنے والے نوجوانوں کو محب وطن اور انسانیت سے پیار کرنے والا شہری بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ یاد رہے کہ 8مئی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں وائس چانسلرز کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات نے شرکت کرکے شفارشات پیش کی گئی تھیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں