Get Alerts

 شین وارن کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

 شین وارن کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

کینبرا :برطانوی پروڈکشن کمپنی ڈوگ ووف نے گوسپل کمپنی کے ساتھ مل کر آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈوگ ووف نے کانزفلم فیسٹیول میں تین بین الاقوامی کمپنیوں کو متعارف کرواتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے .

جس میں ان کے دوستوں ، رشتے داروں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کے انٹرویوز بھی شامل کئے جائیں گے،فلم میں شین کی ذاتی زندگی جن میں منشیات سے دوری، بیوی سے علیحدگی اور سپر ماڈل کے ساتھ دوستی بارے خبروں کوبھی فلم کا حصہ بنایا جائے گا۔