رنگ روڈ کرپشن سکینڈل، زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

رنگ روڈ کرپشن سکینڈل، زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کی سوچ کے مطابق مثال قائم کر رہا ہوں، معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

2838b00a114e06132b2e45d4641aaf83


زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور ہر قسم کی تحقیقات میں تعاون کروں گا اور صرف شفاف تحقیقات کیلئے عہدے سے الگ ہو رہا ہوں، الزامات سے بری ہونے تک میں اپنے عہدے پر واپس نہیں آؤں گا۔ 

d36f86f9153f22e9b5a00f7175168a8c

4fa371ba9971e5bd9cd0bfdf8be0d535

واضح رہے کہ زلفی بخاری معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے پر تعینات تھے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بدعنوانی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں اور کرپشن کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ چیئرمین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔