Get Alerts

مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے کے امن کی کنجی ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں دوٹوک مؤقف

مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے کے امن کی کنجی ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں دوٹوک مؤقف

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری کو باور کروایا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دیرپا جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے، تاہم خطے میں حقیقی امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کشیدگی میں کمی آئی ہے، مگر زمینی حقائق اب بھی غیر مستحکم ہیں، جنہیں صرف مسلسل مذاکرات اور دیرپا حل سے ہی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے امریکی صدر کے مثبت کردار کو تسلیم کیا ہے، تاہم دیرپا حل کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی امن کا داعی ہے اور چاہتا ہے کہ جنوبی ایشیا کو تصادم کے بجائے ترقی اور تعاون کا خطہ بنایا جائے۔

ٹیگز: