راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ملتوی شدہ میچز آج سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملے کے بعد ملک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لیگ کو وقتی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب حالات بہتر ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق تمام غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں واپس آ چکے ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے شائقین لیگ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ایک بار پھر میدانوں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔