Get Alerts

قوم اپنی فوج کو ملک کی حرمت و خودداری کا محافظ سمجھتی ہے: صدر زرداری

قوم اپنی فوج کو ملک کی حرمت و خودداری کا محافظ سمجھتی ہے: صدر زرداری

راولپنڈی : صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ میں پاک فوج کی چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے  صدر  مملکت کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران صدر زرداری نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ عزم، مہارت اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

 انہوں نے دشمن کی بلا جواز جارحیت کے خلاف جوانوں کی جرات اور ثابت قدمی کی تعریف کی، اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قوم کا سرمایہ فخر قرار دیا۔

صدر نے کہا کہ ملک کے سپاہی دفاعِ وطن میں فولادی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، اور چند گھنٹوں میں دشمن کے حملے کو پسپا کرنا فوج کا عظیم کارنامہ ہے۔

انہوں نے آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی پر بھی افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی، اور افسروں و جوانوں کی تیاری، حب الوطنی اور فرض شناسی پر فخر کا اظہار کیا۔

صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کو ملک کی خودمختاری، عزت اور سلامتی کا محافظ سمجھتی ہے۔

ٹیگز: