Get Alerts

 احتجاج جائز، لیکن فوج اور پاکستان کی حرمت کی سرحد عبور نہ کی جائے:خواجہ آصف

 احتجاج جائز، لیکن فوج اور پاکستان کی حرمت کی سرحد عبور نہ کی جائے:خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی احتجاج اور رائے کا اظہار ہر کسی کا حق ہے، تاہم پاکستان کی سرزمین، قومی غیرت اور فوج کے خلاف بیانات قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سپہ سالار کے خلاف سخت زبان استعمال کرنا کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ احتجاج اور تنقید ہر کسی کا حق ہے، لیکن یہ حدود میں رہ کر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابقہ دور میں بھی فوج پر تنقید کی گئی، لیکن کبھی "سرخ لکیر" عبور نہیں کی گئی۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا بھارتی میڈیا پر تنقید کرنا پاکستان کے حق میں نہیں ہے اور ایسے رویے ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

ٹیگز: