Get Alerts

دو سال تک غزہ میں ظلم کے دوران کوئی احتجاج نظر نہیں آیا،  جب جنگ بندی ہوئی تو احتجاج شروع ہوگیا: دفاع خواجہ آصف 

دو سال تک غزہ میں ظلم کے دوران کوئی احتجاج نظر نہیں آیا،  جب جنگ بندی ہوئی تو احتجاج شروع ہوگیا: دفاع خواجہ آصف 

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دو سال تک غزہ میں ظلم کے دوران کوئی احتجاج نظر نہیں آیا، تاہم جب جنگ بندی ہوئی تو احتجاج شروع ہوگیا۔

 انہوں نے زور دیا کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہینِ انسانیت ہے۔

 خواجہ آصف نے اپیل کی کہ معاشرے کو مذہب کے نام پر تشدد کا سبق دینا بند کرنا چاہیے اور قرآن و سنت کے مطابق بھائی چارہ، محبت اور اتحاد کو فروغ دیا جائے تاکہ نفرت اور تقسیم ختم ہو اور دنیا و آخرت بہتر بن سکے۔

ٹیگز: