Get Alerts

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ کراچی کو 170 سے 180 رنز تک محدود رکھا جائے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج ون ڈاؤن بیٹنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ خشک دکھائی دے رہی ہے، اور یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ شائقین صرف انہیں دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور شائقین کو ایکشن سے بھرپور میچ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا۔

ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس کی برق رفتار بیٹنگ نے کراچی کنگز کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا، جس کے بعد اب پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

ٹیگز: