Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی باکو میں مصروفیات کا آغاز، آذربائیجان کے بابائے قوم کے مقبرے اور یادگارِ شہداء پر حاضری

باکو / لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے سرکاری دورے کے دوران باضابطہ مصروفیات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں انہوں نے آذربائیجان کے بابائے قوم اور سابق صدر حیدر علیوف کے مقبرے پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے باکو میں واقع تاریخی یادگار "کوچۂ شہداء"  کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد کے شرکاء نے آذربائیجان کی آزادی اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

آذربائیجان کے پاکستان میں متعین سفیر خضر فرہادوف بھی اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے انہیں یادگار کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی۔ سفارتی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، ثقافتی اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: