Get Alerts

لائیو نیوز پڑھتے ہوئے نیوز ریڈر نے دیا بچے کو جنم

لائیو نیوز پڑھتے ہوئے نیوز ریڈر نے دیا بچے کو جنم

وکٹوریہ فرڈز نامی نیوز اینکر بی بی سی بریک فاسٹ پر بزنس نیوز پڑھتی ہ

لندن :انگلینڈ بی بی سی پریذنٹر نے لائیو ٹی وی نیوز کے دوران اپنے بچے کو جنم دے دیا۔وکٹوریہ فرڈز نامی نیوز اینکر بی بی سی بریک فاسٹ پر بزنس نیوز پڑھتی ہے، 9 ماہ کی حاملہ فرڈز دو روز قبل لائیو نیوز پڑھ رہی تھی کہ اچانک اسے درد زہ شروع ہو گیا، اس نے اپنی ساتھی نیوز اینکر کو اپنے درد سے آگاہ کیا لیکن اس سے قبل کہ اسے ہسپتال لے جانے کیلئے کوئی انتظام کیا جاتا اس کی درد شدت اختیار کر گئی اور اس نے نیوز سٹوڈیو سے ملحقہ کمرے میں اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ اس مشکل لمحہ میں اس کی ساتھی نیوز اینکر نے اس کا ساتھ دیا۔ بعدا ازاں دونوں ماں بیٹے کو معائنے کیلئے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو صحت مند قرار دیا