مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1211ڈالرسی بڑھ کر1217ڈالرہوگئی۔


آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کی کمی ریکارڈ کیاگئی.

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61650روپے سے گھٹ کر61400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52855روپے سے گھٹ کر52641روپے ہوگئی۔جمعہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔