نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ، مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی

 نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ، مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی

 اسلام آباد: ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز پی اے 270 سے جدہ جانے والے مسافرمہدین شاہ سے ایک کلو آئس ہیروئن بر آمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرنے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، مسافرمہدین شاہ سوات کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔