Get Alerts

کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی اموات بڑھنے لگیں، مزید 33 افراد جاں بحق

Coronavirus deaths continue to rise in Pakistan, with 33 more killed
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 33 افراد اس کی وجہ سے موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7193 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان بھر میں کووڈ-19 کے 631082 کنفرم جبکہ 29055 ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1010 افراد نے اس مرض کو شکست دی۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کنفرم مریضوں کی تعداد 156528، ایکٹو کیسز 10525 اور ہلاکتیں 2751 ہیں۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ پنجاب میں ابھی تک کورونا سے 2492 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 10766 ایکٹو جبکہ 111047 کنفرم کیسز ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 42615 کنفرم، 2190 ایکٹو جبکہ اموات 1315 ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ اسلام آباد میں 24444 کنفرم کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت 3686 ایکٹو کیس ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 260 ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں 93 شہری اب تک اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کنفرم کیسوں کی تعداد 4461 جبکہ ایکٹو کیس 161 ہیں۔ صوبہ بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں 16449 کنفرم کیس، 391 ایکٹو کیس جبکہ 156 اموات ہو چکی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 5538 کنفرم کیس، 1336 ایکٹو جبکہ 126 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے بعد عوام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی روزمرہ زندگی گزاریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف سے سب سے بڑی احتیاطی تدبیر ماسک کا استعمال ہے کیونکہ اس سے یہ وبا کم پھیلتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حکومت معاشی سرگرمیاں بند کرنا نہیں چاہتی، اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی جائے گی۔

ٹیگز: