امن کے وقت میں حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے:آرمی چیف

China VT4,Pakistan Army,Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں کور کی سطح پر تربیتی مشقوں میں جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  امن کے وقت میں حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کھاریاں میں کور سطح کی مشق کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا ،مشق کا مقصد فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا، ہنگامی حالات کے لیے دفاعی اور جارحانہ کاموں کو شامل کرنا ہے، اس مشق میں جدید ترین ہتھیاروں کے نظام بشمول  وی ٹی 4 ٹینک اور جنگی فضائی مدد شامل تھی۔

 آرمی چیف نے مشق  میں  حصہ لینے والے فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام سے لیس نئے شامل کیے گئے چینی وی ٹی 4 ٹینکوں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل قمر جاوید  باجوہ نے  زور دیا کہ امن کے وقت میں حقیقت پسندانہ تربیت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔آپریشنل تیاری کیلئے مسلسل مشق وسیع پیمانے پر خطرات کے موثر جواب کے لیے ضروری ہے،آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر 1 کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مشق کے علاقے میں استقبال کیا جس کے بعد مشق کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔