مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست 21 نومبر بروز پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جبکہ لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست واپس نمٹا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان نااہلی کیس میں پٹیشنر کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں سماعت سنگل بینچ کے بجائے لارجر بینچ میں کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست فی الوقت واپس لینا چاہتا ہوں تاہم استدعا ہے کہ مرکزی پٹیشن پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے۔
عدالت نے وکیل بیرسٹر عثمان کی استدعا منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست نمٹا دی جبکہ نااہلی کی مرکزی پٹیشن کو 21 نومبر بروز پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔ 
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے ایسا کر کے معلومات چھپائیں لہٰذا جھوٹ بولنے اور معلومات چھپانے پر عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں