واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن رہنما اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران بھی ان پابندیوں کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا موقف یہ ہے کہ روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر سخت پابندیاں لگائی جائیں تاکہ روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو محدود کیا جا سکے۔