قندیل بلوچ قتل کیس کا جو فیصلہ آئے گا قبول کروں گا، مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ قتل کیس کا جو فیصلہ آئے گا قبول کروں گا، مفتی عبدالقوی

ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں ہوئی اور کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ نامزد ملزم مفتی عبدالقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مفتی عبدالقوی کو تفتیش کے حوالے سے ایک سوالنامہ بھجوایا تھا جس کا اُنھوں نے جواب دیا تھا جس میں ملزم نے دعویٰ کیا کہ اُنھیں معلوم نہیں ہے کہ قندیل بلوچ کو کس نے قتل کیا اور اس میں کتنے افراد ملوث تھے۔

اس کے علاوہ مفتی عبدالقوی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مقتولہ کے خاندان کے کسی بھی شخص نے اُن سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ قندیل بلوچ کے قتل سے پہلے مفتی عبدالقوی کی مقتولہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شائع ہوئیں تھیں جس کے بعد اُن کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

گذشتہ برس جولائی میں قندیل بلوچ کو مبینبہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جبکہ اس مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی مبینبہ طور پر شامل تھا۔ یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں