دھرم شالہ: جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
جنوبی افریقہ اور نید رلینڈز کے درمیان میچ شام 4 بجے شروع ہو گا اور بارش کے باعث اوورز میں کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد 45 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا۔
UPDATE from Dharamsala: the game will start at 4:00 PM local time.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 17, 2023
43 overs per side #CWC23 #SAvNED LIVE https://t.co/EQ0tBxWBpF pic.twitter.com/7k3Hw3DuFJ
انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
Toss news from Dharamsala
— ICC (@ICC) October 17, 2023
South Africa win the toss and elect to bowl first #SAvNED : https://t.co/guZPmcKD4N pic.twitter.com/dkIQyWL9FD
جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے جہاں آج صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ہلکی ہلکی بارش اور اسٹیڈیم گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔
Toss may be done in Dharamsala, but the rain isn't ⛈️
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 17, 2023
We're in for a wait to see play start #SAvNED #CWC23
میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جب کہ کھیل کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہوگا۔اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب نیدرلینڈز کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 81 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ڈچ ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں 99 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ون ڈے میں دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے چھ بار کامیابی حاصل کی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں تین بار ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈزکے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کی۔
جنوبی افریقہ اسکواڈ
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، جیرالڈ کوٹزی
نیدرلینڈز اسکواڈ
وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین