ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے ہرادیا 

ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے ہرادیا 

دھرم شالا: ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا  اپ سیٹ ہوا ہے اور نیدر لینڈ زنے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے ہرادیا ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 43  ویں اوور میں 207 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ 

ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے اپ سیٹ شکست دی ہے۔  ورلڈ کپ کے میچ میں 246 کے ٹارگٹ کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم  نیدرلینڈ سے 38 رنز سے شکست کھاگئی ۔ 

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے   ٹمبا باووما نے 16 ، کوئنٹن ڈی کوک نے 20 ، ریزی وین ڈیر ڈوسن نے چار، ہنرچ کلاسن نے 28،ڈیوڈ ملر نے 43، مارکو جنسن 9 سکور ،گیرالڈ کوٹزی22،کیشو مہاراج40،ربادا9 سکور بناکر پویلین لوٹے۔ لنگی نگیدی 7 سکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔نیدرلینڈز کی طرف سے لوگون نے 3، کولن ایکرمین نے 1، پال وین میکرمین2، رولف وین دیر مروے دو،بیس ڈی لیڈز نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ کے میچ میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 246 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔ یہ میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور بائولنگ کا انتخاب کیا۔ بارش  کی وجہ سے  میچ تاخیر کا شکار ہوا اور فی اننگز43 اوورز تک محدود کر دی گئی۔نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز سکور کیے۔   کپتان سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔وکرم جیت سنگھ نے دو، میکس  نے 18، کولن ایکرمین نے 12، بیس ڈی لیڈزنے 2، سیبرنڈ نے 19، تیجاندامان رو نے بیس، لوگون وین بیک نے 10، رولف وین ڈیر مروا نے 29 سکور بنائے۔ سکاٹ ایڈورڈ ز نے 78  سکور، آریان ڈٹ نے 23 سکور بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی  نگیٹی نے دو، مارکو جانسن نے دو، ربادا نے دو، گیرالڈ کوٹزی نے  ایک، کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی تھیں، جنوبی افریقہ کو 2میچز میں مسلسل کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں