انسانیت دشمن اسرائیل کا ایک اور ظالمانہ حملہ ،غزہ میں ہسپتال پر بمباری ،500 سے زائد فلسطینی شہید

 انسانیت دشمن اسرائیل کا ایک اور ظالمانہ حملہ ،غزہ میں ہسپتال پر بمباری ،500 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ :انسانیت دشمن اسرائیل  نے  غزہ میں ہسپتال پر بمباری  کی ہے  اس وجہ سے 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ 


ہسپتال میں بڑی تعداد میں بے گھر شہری پناہ گزین تھے۔  شہادتوں کی تعداد500سے زیادہ  بتائی  جارہی ہے۔

بمباری میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور سٹاف بھی شہید ہوا ہے۔  شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے غزہ کے دیگر ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ 


غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،  اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد3000 ہوگئی ہے ، اب تک ہزاروں فلسطینی زخمی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔