Get Alerts

بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:دفتر خارجہ

 بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی، نرسریاں، تربیت اور دیگر سرگرمیاں واضح ریکارڈ پر ہیں۔ ترجمان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کیے ہیں۔
پاکستان نے اپنی دفاعی کارروائیوں میں افغان عوام کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ ان کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کا سیز فائر بھی کر چکا ہے کیونکہ وہ ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان اور ہندوستان کے جوائنٹ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر اعتراضات افغان سفیر کو بھیجے ہیں۔ پاکستان اس اقدام کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نفی قرار دیتا ہے۔
ترجمان نے کابل میں لاشوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے اس معاملے کو کابل انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مستحکم ہیں اور سی پیک کے جدید ورژن پر کام جاری ہے۔

آپشن

ٹیگز: