صوبہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، جنرل عاصم باجوہ

صوبہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، جنرل عاصم باجوہ
کیپشن: بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: سبکدوش ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ جام کمال نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے بڑے منصوبوں کی منظوری کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم ورک کے باعث بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا۔ صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہو گی۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ 23 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔