تیز آندھی اور بارش،  لیسکو کے  فیڈرز ٹرپ کرگئے

 تیز آندھی اور بارش،  لیسکو کے  فیڈرز ٹرپ کرگئے

لاہور:تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے  لیسکو کے  فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ لاہور میں تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے  بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو اہے۔  لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں  کاہنہ ،فیروز پور روڈ، چونگی امرسدھو، والٹن، یوحنا آباد، باغبانپورہ، گڑھی شاھو   ،بیدیاں روڈ ،قلعہ گجر سنگھ، مغل پورہ، سبزہ زار، گلشن راوی، سمن آباد،شالیمار ،مصطفی آباد ،چائنہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے۔بجلی کی بندش سے شہریوں کو  پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے 

مصنف کے بارے میں