مریم نواز کیخلاف درخواستیں مسترد، پارٹی عہدہ رکھنے کی اجازت

مریم نواز کیخلاف درخواستیں مسترد، پارٹی عہدہ رکھنے کی اجازت
کیپشن: الیکشن کمیشن نے مریم نوازکو پارٹی عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق محفوظ فیصلہ سُنا دیا اور تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے مریم نوازکو پارٹی عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔