سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس، نو منتخب چیف جسٹس نے پہلا بینچ تشکیل دے دیا، سماعت کل ہوگی

 سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس، نو منتخب چیف جسٹس نے پہلا بینچ تشکیل دے دیا، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد :سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کل ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔نو منتخب چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ حلف اٹھانے کے بعد سماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ کئی ماہ سے یہ موقف اختیار کر رکھا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا وہ کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سماعت کل ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا ہے جو کل بروز پیر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں