Get Alerts

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی میں خوفناک آگ لگنے سے 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی میں خوفناک آگ لگنے سے 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں شدید آگ لگنے کے حادثے میں تقریباً 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک ہو گئے جبکہ 24 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ اس کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس خطرناک راستے پر پیش آیا ہے جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اب تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، لیکن ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ایسے سانحات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق بحیرہ روم میں 2,452 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے، جس کی وجہ سے یہ دنیا کا سب سے خطرناک سمندری راستہ مانا جاتا ہے۔ اگست میں اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب بھی دو کشتیوں کے ڈوبنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: