Get Alerts

لاہور: پنجاب کی 43 جیلوں کی سالانہ انسپیکشنز کا شیڈول جاری

لاہور: پنجاب کی 43 جیلوں کی سالانہ انسپیکشنز کا شیڈول جاری

لاہور:پنجاب کے تمام 43 جیلوں کی سالانہ انسپیکشنز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انسپیکشنز یکم اکتوبر سے شروع ہو کر 6 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر ڈی آئی جی انسپیکشن پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں انسپیکشنز کی تاریخوں اور جیلوں کی فہرست دی گئی ہے۔ انسپیکشنز گریڈ 16 اور 17 کے جیل افسران کریں گے جو دو روز قبل متعلقہ جیلوں میں پہنچ جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق یکم اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، 3 اور 4 اکتوبر کو سینٹرل جیل میانوالی، 4 اکتوبر کو سب جیل چکوال، 7 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر، 11 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک، رحیم یار خان اور بوسٹل انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کی انسپیکشنز ہوں گی۔

اسی طرح دیگر جیلوں کی انسپیکشنز مختلف تاریخوں پر ہوں گی، جن میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور، سینٹرل جیل راولپنڈی، ڈسٹرکٹ جیل ملتان، سینٹرل جیل فیصل آباد اور سینٹرل جیل لاہور شامل ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سالانہ جاری ترقیاتی کام انسپیکشن سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ جیلوں کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: